لاہور (کرائم رپورٹر)گلبرگ کے علاقے میں بزرگ شہری کا اے ٹی ایم کارڈ چرا کر رقم نکالنے والا ملازم گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم 4 ماہ سے تیمارداری کے بہانے گھر موجود تھا اور موقع ملتے ہی رقم نکلواتا رہا۔ تفتیشی پولیس نے کارروائی کے دوران ملزم کو گرفتار کر کے 12 لاکھ روپے برآمد کرکے مالک کے حوالے کر دیئے۔