دنیا کے امیر ترین شخص کا نیا سفرِ زندگی، پانچویں بار رشتۂ ازدواج میں بندھ گئے

دنیا کے امیر ترین شخص کا نیا سفرِ زندگی، پانچویں بار رشتۂ ازدواج میں بندھ گئے

اگرچہ دنیا کے امیر ترین شخص کے طور پر عموماً ایلون مسک کا نام سامنے آتا ہے، تاہم گزشتہ ہفتے اوریکل کمپنی کے شریک بانی لیری ایلیسن نے وقتی طور پر یہ اعزاز اپنے نام کیا۔

دولت میں اضافہ کیسے ہوا؟
اوریکل کے شیئرز میں 40 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں کمپنی کی مارکیٹ ویلیو میں 200 ارب ڈالر سے زائد کا اضافہ ہوا۔ اس نمایاں اضافے کی بدولت لیری ایلیسن کی دولت کا تخمینہ بڑھ کر 393 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، جبکہ اسی دوران ایلون مسک کی دولت 385 ارب ڈالر رہ گئی۔یوں بلوم برگ کے ارب پتی انڈیکس کے مطابق لیری ایلیسن چند گھنٹوں کے لیے دنیا کے امیر ترین شخص قرار پائے، تاہم شیئرز کی قیمتوں میں کمی کے بعد یہ اعزاز دوبارہ ایلون مسک کو مل گیا۔

ذاتی زندگی کی دلچسپ خبر
لیری ایلیسن کی ذاتی زندگی بھی ان دنوں خبروں میں ہے۔ 81 سالہ ارب پتی بزنس مین نے حال ہی میں 47 سال چھوٹی جولن زو (Zoo Karen) سے شادی کر لی ہے۔ جولن زو مشی گن یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں اور چینی، انگریزی اور ہسپانوی زبانوں پر عبور رکھتی ہیں۔ان دونوں کی پہلی ملاقات 2018 میں ایک یونیورسٹی ایونٹ کے دوران ہوئی تھی، اور نومبر 2024 میں جولن زو کو باضابطہ طور پر "لیری ایلیسن کی اہلیہ" کے طور پر متعارف کرایا گیا۔یہ لیری ایلیسن کی پانچویں شادی ہے۔ ان کی پہلی چار شادیاں زیادہ عرصے تک قائم نہ رہ سکیں، تاہم ایک سابقہ اہلیہ سے ان کے دو بچے بھی ہیں۔