بھارت نے جینٹل مین گیم کی توہین کی، شاہد آفریدی

بھارت نے جینٹل مین گیم کی توہین کی، شاہد آفریدی

ویب ڈیسک: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے بھارت کے کھلاڑیوں کے غیرذمہ دارانہ رویے پر سخت ردعمل دیا ہے۔

 ان کا کہنا ہے کہ 10 مئی کے بعد بھارتی عوام اور وزیراعظم نریندر مودی دنیا بھر میں مذاق بن گئے تھے۔اپنے بیان میں بوم بوم آفریدی نے کہا کہ مودی پر شدید دباؤ تھا، وہ جنگ بھی ہار چکے تھے، اسی لیے بھارتی وزیراعظم نے کرکٹ بورڈ کو ہدایت کی کہ کھلاڑی پاکستانی ٹیم سے ہاتھ نہ ملائیں۔ شاہد آفریدی کے مطابق 10 مئی کے بعد دنیا نے پاکستان کی طاقت دیکھی اور بھارت کو عالمی سطح پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے مزید کہا کہ کل کے میچ میں بھارتی کھلاڑیوں نے اسپورٹس مین اسپرٹ اور جینٹل مین گیم کی تمام روایات کو پامال کیا۔ ان کے بقول پاکستان نے اس معاملے پر نہایت جرات مندانہ اور زبردست موقف اپنایا ہے، جس پر پوری قوم کو فخر ہونا چاہیے۔