شاہد آفریدی نے بنگلادیش کے بھارت نہ جانے کے فیصلے کی حمایت کر دی

شاہد آفریدی نے بنگلادیش کے بھارت نہ جانے کے فیصلے کی حمایت کر دی

سابق پاکستانی کرکٹ کپتان اور جارح مزاج آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے فیصلے کو درست قرار دیا کہ وہ اپنی ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہیں بھیجے گا۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ موجودہ حالات میں بنگلادیش کا یہ فیصلہ مکمل طور پر جواز رکھتا ہے اور آئی سی سی (انٹرنیشنل کرکٹ کونسل) کو چاہیے کہ وہ بنگلادیش کے میچز کسی دوسرے مقام پر منتقل کرے۔ان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کا مقصد کرکٹ کے فروغ کے لیے اقدامات کرنا ہے، لیکن بھارت کی جانب سے مناسب حمایت نہ ملنے کی وجہ سے صورتحال مشکل ہوگئی ہے۔بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے یہ فیصلہ اس وقت کیا جب بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں کے دباؤ پر ایک بنگلادیشی کھلاڑی کو آئی پی ایل سے نکال دیا گیا۔
بنگلادیش بورڈ نے آئی سی سی سے درخواست کی ہے کہ ان کے تمام میچز دوسرے مقام پر منتقل کیے جائیں، لیکن اس بارے میں ابھی تک آئی سی سی کی جانب سے کوئی ردعمل نہیں آیا۔واضح رہے کہ پاکستان ٹیم بھی ورلڈکپ میں بھارت میں نہیں جائے گی اور اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گی۔