نیویارک(آئی این پی )یوکرین کی جانب سے روس کی توانائی تنصیبات پر ڈرون حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔پیر کو کاروباری سرگرمیوں کے دوران روسی ریفائنریوں پر یوکرین کے ڈرون حملوں کے اثرات نمایاں رہے اور برینٹ کروڈ فیوچرز 36 سینٹ یا 0.5 فیصد بڑھ کر 67.35 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئے جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 36 سینٹ یا 0.6 فیصد اضافے کے ساتھ 63.05 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔رپورٹ کے مطابق یوکرین نے روسی آئل انفراسٹرکچر پر حملے تیز کر دیے ہیں جن میں آئل ایکسپورٹنگ ٹرمینل پریمورسک اور کریشی نیفٹے آرگ سنٹیز ریفائنری شامل ہیں جو روس کی دو بڑی ریفائنریز ہیں