نئی دہلی (آئی این پی )دنیا کا سب سے مہنگا نمک کورین بانس سالٹ کے نام سے جانا جاتا ہے یہ نمک سفید رنگ کا ہوتا ہے تاہم اسے عام سمندری نمک کے برعکس منفرد طریقہ استعمال کرتے ہوئے تیار کیا جاتا ہے۔بھارت میں اس نمک کی قیمت 30,000 بھارتی روپے فی کلوگرام ہے جب کہ بین الاقوامی سطح پر ایک کلو نمک کی قیمت تقریبا 347 ڈالر سے زائد ہے۔