فیصل کریم کنڈی کی سہیل آفریدی کو مل کر کام کرنیکی پیشکش

لاہور(خصوصی رپورٹ)گورنر خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے اعلان کیا ہے کہ صوبے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہوں گے اور لازمی ہوں گے، فیصل کریم کنڈی نے نئے وزیراعلیٰ کو مِل کر کام کرنے کی پیشکش کی اور کہا، میں نہیں چاہتا کہ صوبے میں گورنر رول آئے یاایمرجنسی لگے۔خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے بدھ کے روز کہا، سہیل آفریدی کی اسمبلی میں تقریر جذباتی تھی وہ پی ٹی آئی کے ورکرز کیلئے تقریر تھی خیبر پختونخوا کے عوام کے لئے نہیں تھی۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا، سہیل آفریدی نوجوان لڑکا ہے اس عمر میں اس طرح کی تقاریر ہو جاتی ہیں۔ گورنر نے کہا، "میں نہیں چاہتا کہ صوبے میں گورنر راج یا ایمرجنسی کی نوبت آئے." انہوں نے مزید کہا، "ہمارے صوبے میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن ہوں گے اور لازمی ہوں گے." جو عناصر ہمارے ملک کے آئین اور قانون کو نہیں مانتے ان کیخلاف آپریشن جاری رہے گا۔ یہ لوگ کہتے ہیں کہ حالات ٹھیک نہیں ہیں اور آپریشن بھی نہ کیا جائے۔