جمعہ کو احتجاج کریں، مجھے پیرول پر رہا کریں، بانی کے جیل سے پیغامات

مجھے پیرول پر رہا کریں، میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان امن قائم کروا دوں گا
لاہور(خصوصی رپورٹ) پی ٹی  آئی کے بانی نے اڈیالہ جیل سے ہدایت کی ہے کہ خیبر پختونخوا میں کل جمعہ کے روز احتجاج کیا جائے۔ بانی نے افغانستان  کے اندر خارجی دہشتگردوں اور ان کے مددگار طالبان سکیورٹی فورسز کے ٹھکانوں پر پاکستان کے کامیاب حملوں پر بھی اپنی رائے دی ہے اور ایک بار پھر افغانستان کی طالبان حکومت کی حمایت کی ہے۔پی ٹی آئی کے بانی نے پنجاب میں کئی روز تک فساد برپا رکھنے والی مذہبی جماعت  کے پنجاب پولیس کے ساتھ تصادم کے واقعہ پر بھی اپنی رائے دی اور مذہبی جماعت کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔میڈیا میں شائع ہو چکی رپورٹوں کے مطابق  تحریک انصاف کے بانی عمران خان نیایک طرف تو خیبر پختونخوا میں جمعہ 17 اکتوبر کو "احتجاج" کرنے کا حکم دیا ہے اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے وفاقی حکومت سے درخواست کی ہے کہ مجھے پیرول پر رہا کریں، میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان امن قائم کروا دوں گا۔