اسلام آباد(آئی این پی ) سپریم کورٹ آف پاکستان کے رجسٹرار محمد سلیم خان نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کے عدلیہ کے نظام میں اصلاحات اور بہتری کے عزم اور وژن کے پیش نظرسپریم کورٹ کی عمارت کا دورہ کیا۔ انہوں نے مختلف برانچزانفارمیشن ڈیسک، پولیس فرنٹ ڈیسک اور پارکنگ ایریا کا معائنہ کیا ۔ رجسٹرار محمد سلیم خان نے سپریم کورٹ میں سائلین بالخصوص معذور اور بزرگ شہریوں کو انصاف کے حصول کے دوران سہولیات کی فراہمی کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کیں ۔اپنے دورے کے دوران انہوں نے سائلین سے بات چیت کی جبکہ وکلا سے بات کرنے کے لیے بار روم کا دورہ کیا۔