ریاض(آئی این پی)سعودی عرب اور برطانیہ کے وزرائے دفاع نے ایک ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور شرقِ اوسط میں استحکام لانے کی کوششوں پر گفتگو کی۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ریاض میں شہزادہ خالد بن سلمان اور جان ہیلی نے سعودی،برطانوی تزویری شراکت داری پر بات چیت کی اور دفاعی تعاون بڑھانے کے راستے تلاش کیے گئے۔