لاہور(کرائم رپورٹر) جی سی یو کے نئے وی سی کی تقرری کے باوجود سینڈیکیٹ اجلاس نہ ہو سکا۔ تفصیل کے مطابق سینڈیکیٹ اجلاس ڈیڑھ سال بعد بھی نہ ہوا جس کے باعث یونیورسٹی سے متعلق اہم فیصلے التوا کا شکار ہیں، بھرتیوں سمیت نئے پروگرامز کے حوالے سے فیصلہ نہ ہوا۔جامعہ سے متعلق اہم فیصلے سینڈیکیٹ میں ہوتے ہیں۔سینڈیکیٹ کے 7ممبران کی مدت بھی مکمل ہوگئی ،نئے ممبران کی تقرری نہ ہوسکی ،اس لئے معاملہ مزید التوا میں پڑ گیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس بلانے میں مزید چار سے پانچ ماہ لگ سکتے ہیں۔اساتذہ اور ملازمین نے مطالبہ کیا فوری طور پر سینڈیکیٹ ممبران کی تقرری کرکے اجلاس بلایا جائے تاکہ اہم معاملات نمٹائے جا سکیں۔