پٹرولنگ ٹیمیں دوران پٹرولنگ خصوصی توجہ رکھیں گی ،شہریوں سے متاثر کن رویہ کو اپنا شعار بنائیں:ایس پی ڈاکٹر غیور
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کی سربراہی میں ڈویڑنل کرائم میٹنگ کے حوالے سے جائزہ لیا گیاجرائم کی بیخ کنی سٹریٹ کرائم کی روک تھام کے حوالہ سے جائزہ لیا گیا ترجمان پولیس کے مطابق ناقص کارکردگی پر ایس ایچ اوز کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کئے گئے ڈی آئی جی آپریشنز کی کرائم کے حوالہ سے زیرو ٹالرنس پالیسی پرمن و عن عملدرآمد کی ہدایت دی گئی تمام ایس ایچ اوز ڈیٹرنس پوائٹس، کرائم ہاٹ سپاٹس کی خود نشاندہی کریں زیادہ سے زیادہ ٹائم فیلڈ کو دیں،سیکٹر انچارجز کو خود بریف کرنے کی ہدایت دی ایس ایچ اوز کی مشاورت سے کرائم سپاٹ و ہالٹنگ پوائنٹس کو اپ ڈیٹ کیا جائے گامنشیات فروشوں، عادی مجرموں، عدالتی مفروران کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت دی پٹرولنگ پر مامور ٹیمیں سیکٹر انچارجزایس ایچ اوزکیساتھ رابطے میں رہیں گے ایس پی صدر غیور احمد کے مطابق کائٹ فلائنگ کی روک تھام کیلئے پٹرولنگ ٹیمیں دوران پٹرولنگ خصوصی توجہ رکھیں گی دوران ڈیوٹی شہریوں سے متاثر کن رویہ و شائستگی کو اپنا شعار بنائیں۔