نکاح کیس:بھارتی عدالت بھی قرآن پاک میں موجود اللہ کا حکم ماننے پر مجبور

نئی دہلی (آئی این پی )  بھارتی عدالت بھی  قرآن پاک میں بیان کئے گئے حکمِ الہی کو ماننے پر مجبور ہوگئی  ۔بھارت کی الہ آباد ہائی کورٹ نے حال ہی میں اپنے ایک اہم فیصلے میں کہا ہے کہ ایک مسلمان مرد شریعت کے مطابق ایک سے زیادہ نکاح کر سکتا ہے بشرطیکہ وہ اپنی تمام بیویوں کے ساتھ مساوی سلوک کرے۔ عدالت نے واضح کیا کہ قرآن مجید نے مخصوص حالات میں چار شادیوں کی اجازت دی ہے لیکن بعض مرد اس اجازت کو ذاتی مفاد کے لیے غلط استعمال کرتے ہیں