تہران (آئی این پی )ایران نے مشرق وسطی کے تین ممالک ایران، سعودی عرب اور یو اے ای پر مشتمل ایک یورینیم افزودگی کنسورشیم بنانے کی تجویز دی ہے، جس کا مقصد امریکا کے اعتراضات کو ختم کرنا اور علاقائی اعتماد حاصل کرنا ہے۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطا بق تجویز کا مقصد ایران کو افزودگی کی اجازت دلوانا، ہمسایہ ممالک کو شریک بنا کر ٹیکنالوجی میں شراکت داری دینا اور علاقائی سطح پر جوہری عدم پھیلا کو یقینی بنانا ہے