حکومت نے اتحادی جماعتوں سے مل کر پہلے بھی ریلیف کیلئے موثر اقدامات اٹھائے ہیں
اسلام آباد(آئی این پی )ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کہا ہے حکومت نے اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر پہلے بھی عوامی ریلیف کے لیے موثر اقدامات اٹھائے ہیں، جن کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں، بجلی، اشیائے ضروریہ اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی عوامی ریلیف پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلام آباد میں مختلف وفود نے ملاقات میں گفتگو کے دوران کیا ۔ جن میں سینیٹرز، اراکینِ صوبائی اسمبلی، پارلیمینٹیرینز، وکلا، طلبا، قبائلی عمائدین اور پنجاب سے آئے ہوئے بچوں کا وفد شامل تھا۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے حکومت سے اپیل کی کہ موجودہ معاشی دبا ئوکے پیشِ نظر آئندہ بجٹ کو عوام دوست بنایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ ریلیف ممکن بنایا جا سکے۔