بھارت نے پاکستانی صلاحیت وعزم کا غلط اندازہ لگایا ، امید ہے سبق سیکھ لیا ہوگا
سیاسی تنازعات کے حل کیلئے بات چیت کے علاوہ کوئی متبادل نہیں: آئرلینڈ میں پاکستانی سفیر
ڈبلن (آئی این پی )آئرلینڈ کیلئے پاکستان کی سفیر عائشہ فاروقی نے کہا ہے جنگ بھارت نے مسلط کی پاکستان نے جواب دیا،پاکستان کے پاس ہمسایہ ملک کی جارحیت کا جواب دینے کے سوا کوئی آپشن نہیں تھا۔ آئرش میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا بھارت نے پاکستانی صلاحیت وعزم کا غلط اندازہ لگایا ہے، امید ہے سبق سیکھ لیا ہوگا، بھارت سے توقع ہے فہم و فراست کو ملحوظ خاطر رکھ کر سیز فائر برقرار رکھے گا۔ سیاسی تنازعات کے حل کیلئے بات چیت کے علاوہ کوئی متبادل نہیں، جموں وکشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے