بنگلادیش سے شکست کے بعد سلیکشن کمیٹی کی سرجری ضروری:شاہد آفریدی

بنگلادیش سے شکست کے بعد سلیکشن کمیٹی کی سرجری ضروری:شاہد آفریدی

سابق پاکستانی کرکٹ کپتان شاہد آفریدی نے بنگلادیش سے حالیہ ون ڈے سیریز میں شکست کے بعد سلیکشن کمیٹی پر شدید تنقید کی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا کہ ورلڈ کپ کے بعد اس ناکامی پر سلیکشن کمیٹی پہ افسوس کرنا چاہیے۔انہوں نے واضح کیا کہ سلیکشن کمیٹی کو یہ بھی معلوم نہیں کہ کون سا کھلاڑی کس فارمیٹ میں کپتان بنے۔ آفریدی کے مطابق، ٹی ٹوئنٹی کی کارکردگی کو بنیاد بنا کر ٹیم میں ان سینئر کھلاڑیوں کو باہر بٹھا دیا گیا جن کی کارکردگی ون ڈے فارمیٹ میں اچھی تھی۔سابق کپتان نے کہا کہ نئے کھلاڑی اچانک ٹیم میں شامل کیے جاتے ہیں، حالانکہ وہ صرف چند فرسٹ کلاس میچز کھیل چکے ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ اتنی مضبوط نہیں کہ وہاں سے آنے والے نوجوان کھلاڑی پاکستان ٹیم میں جگہ بنا سکیں۔آفریدی نے مزید کہا:"اگر کسی قسم کی سرجری کرنی ہے تو وہ ٹیم کی نہیں بلکہ سلیکشن کمیٹی کی ہونی چاہیے۔"