برسلز(آئی این پی )یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیین نے کہا ہے کہ ایران امریکا معاہدے میں ترجیح ہونی چاہئے کہ فریقین اس معاہدے پر تیزی سے مکمل عمل درآمد کریں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق صدرای یوکمیشن نے ایران ،امریکہ معاہدے پر ردعمل دیتے ہوئے مطالبہ کیاکہ معاہدے کے تحت آبنائے ہرمزفوری طورپر کھلنی چاہئے اور آبنائے ہرمزسے آزادانہ بحری آمدورفت کو بغیر کسی ٹول یا فیس کے بحال کیا جانا چاہیے۔ارسلا وان ڈیر لیین نے مزید کہا کہ لبنان میں جنگ بندی کے بغیرمشرق وسطی میں امن ممکن نہیں، فریقین لبنان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام،حقیقی جنگ بندی پر عمل کریں۔ ادھریورپی یونین کی خارجہ امورکی چیف کایاکالس نے بھی کہا ہے کہ امریکا ایران امن معاہدہ بڑی پیش رفت کوظاہرکرتاہے،اس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یورپی وزرائے خارجہ تبادلہ خیال کریں گے کہ اگلے مرحلے میں یورپی یونین کس طرح شامل ہوسکتاہے۔کایاکالس کا مزید کہنا تھا کہ معاشی فوائدسے شراکت داروں سیتعلقات تک پائیدار حل میں حصہ ڈالنے کے لیے تیار ہیں۔