پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارت کھلنی چاہیے:اسفن یار بھنڈارا

 دونوں ممالک کو مذہبی سیاحت کے لئے  ویزہ کو آسان بنانے کی ضرورت ہے:پارلیمانی سیکرٹری
اسلام آباد(آئی این پی)  رکن قومی اسمبلی اور پارلیمانی سیکرٹری برائے سیفران اسفن یار بھنڈارا نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارت کھلنی چاہیے۔اسفن یار بھنڈارا نے  گولڈن ٹیمپل امرتسر کا دورہ کیا،اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسفن یار بھنڈارا  نے کہا کہ دونوں ممالک میں مذہبی سیاحت کو کسی روک ٹوک کے بغیر ہونا چاہیے۔ اس بارے میں دونوں اطراف سے شکایات ہیں۔ میں دونوں حکومتوں سے اپیل کرونگا کہ دونوں اطراف کے لوگ جو مذہبی سیاحت کے لیے آنا چاہتے ہیں ان کے لیے فوری طور پر ویزہ کی سہولت ہونی چاہیے۔ اس کے حل بہت آسان ہے لیکن دونوں اطراف سے نیت کی کمی ہے،اسی وجہ سے دونوں اطراف سے مشکلات ہیں۔