لاہور(آئی این پی ) ملک کے ممتاز عالم دین مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی انتقال کر گئے ۔ مرحوم منہاج القرآن کے دارالافتا کے سربراہ علوم اسلامیہ اور فقہ کے استاد تھے۔ مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی کے ہزارہا تلامذہ اندرون، بیرون ملک خدمت دین انجام دے رہے ہیں۔مرحوم عرصہ 38 سال سے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز میں تدریسی خدمات انجام دے رہے تھے۔ مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی کی نماز جنازہ بعد نماز مغرب منہاج القرآن کے مرکزی سیکریٹیریٹ میں ادا کی گئی ۔مرحوم کی نماز جنازہ چئیرمین سپریم کونسل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے پڑھا ئی۔ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے مرحوم کے وصال پرگہرے غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم فقہ اسلامی کے عالم اور ایک بے ریا اور ممتاز عالم دین تھے۔