لوگ لیڈروں پر بھروسہ کرتے ہیں گیدڑوں پر نہیں:فیصل واوڈا

فیلڈ مارشل  پر عالمی سطح پر اعتماد کیا جاتا ہے ‘پوری دنیا ان پر بھروسہ کرتی ہے:میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد(آئی این پی ) آزاد سینیٹر فیصل واوڈا نے امریکہ ایران معاہدہ طے پانے پر ملک کی عسکری قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ  لوگ لیڈروں پر بھروسہ کرتے ہیں گیدڑوں پر نہیں، صرف لیڈر، نو گیدڑ!۔  پارلیمنٹ ہائو س میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک لیڈر، ایک فوج اور ایک ایسا سپہ سالار جس کی انتھک محنت نے پاکستان کو عالمی نظام میں نمایاں مقام پر لا کھڑا کیا ہے اور ملک کے جھنڈے کو پوری دنیا میں اونچا کر دیا ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پر عالمی سطح پر اعتماد کیا جاتا ہے اور پوری دنیا ان پر بھروسہ کرتی ہے۔فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ لوگ لیڈروں پر ہی بھروسہ کرتے ہیں، گیدڑوں پر نہیں، صرف لیڈر، نو گیدڑ، ہمیں ان کی صورت میں ایک ایسی مضبوط قیادت ملی ہے جس پر دنیا بھر میں بھروسہ کیا جاتا ہے، اور انہی کی بدولت پاکستان کو عالمی فورم پر بلند مقام حاصل ہوا ہے، فیلڈ مارشل کی سربراہی اور مضبوط گرفت کے باعث پاکستان نے پڑوسی ملک بھارت کے خلاف شاندار کامیابی حاصل کی اور اس کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔ انہوں   نے مزید کہا کہ بھارت کو شکست دینے کے بعد فیلڈ مارشل نے صرف اپنے خطے ہی میں نہیں بلکہ عالمی امن کے لیے بھی ایک انتہائی اہم اور تاریخی کردار ادا کیا ہے،