6 نئے سرکاری کالجز بنانے کی تیاری

3کالجز لاہور،3قصور میں بنائے جائیں گے، زمین کی نشاندہی کے لیے کالجز سربراہان کی ڈیوٹی لگا دی گئی
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں چھ نئے کالجز بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ڈائریکٹر لاہور کالجز نے نئے کالج بنانے کے لیے زمین کی نشاندہی کردی ،تین کالجز ضلعی لاہور میں بنائے جائیں گے۔تین نئے کالجز قصور میں بنائے جائیں گے۔نئے کالجز کے لیے زمین کی نشاندہی کے لیے کالجز سربراہان کی ڈیوٹی لگا دی گئی۔کالجز کے لیے شہری علاقوں میں 15 سے 20 کنال زمین کی نشاندہی کی جائے۔دیہی علاقوں میں 20 سے 30 کنال کی زمین کی نشاندہی کی جائے۔