سرکاری کالجز میں انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کے ٹیسٹ سیشن پر فوکس کرلیا

 غیر تسلی بخش کارکردگی دکھانے والے طلبہ کا بورڈ داخلہ بھی روک لیا جائے گا:پنجاب حکومت
فیصل آباد(آ ئی این پی)پنجاب حکومت نے سرکاری کالجز میں انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کے ٹیسٹ سیشن پر فوکس کرلیا۔ انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کی سالانہ امتحانات کی تیاری بہتر بنانے کے لیے ہر دو ماہ بعد ٹیسٹ سیشن لیے جائیں گے۔ تمام سرکاری کالجز میں دسمبر ٹیسٹ پانچ دسمبر سے شروع کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی۔ دسمبر ٹیسٹ میں بچوں کے تعلیمی معیار کا جائزہ لیا جائے گا۔ غیر تسلی بخش کارکردگی دکھانے والے طلبہ کا بورڈ داخلہ بھی روک لیا جائے گا۔۔ اساتذہ اور طلبہ کو دسمبر ٹیسٹ کی تیاری پر فوکس کرنے کے لیے ہدایت کی گئی ہے۔ گورنمنٹ میونسپل گریجوایٹ کالج فیصل آباد کے پرنسپل خالد حسن کا کہنا تھا کہ سالانہ امتحانات کی تیاری بہتر بنانے کیلئے فروری میں بھی طلبہ سے پورے نصاب کا ٹیسٹ کیا جائے گا۔ ٹیسٹ سیشن کے انعقاد سے بچوں کی سالانہ امتحانات میں شرح کامیابی میں اضافہ ہوگا۔