لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ کا موٹر سائیکل چوروں کیخلاف ایکشن جاری ہے کرولی گھاٹی ڈولفن نے کارروائی کرتے ہوئے ایکٹو موٹر سائیکل چور کو گرفتار کرلیا جبکہ ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزمان نے چند روز قبل شادباغ سے موٹر سائیکل چوری کی تھی۔موٹر سائیکل کا ریکارڈ چیک کرنے پر چوری کی نکلی ملزم سبحان سے 3 موبائل اور موٹر سائیکل برآمد کرکے مزید کارروائی کیلئے تھانہ گجرپورہ کے حوالے کر دیا گیا ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق شہری موٹر سائیکل اورگاڑی چوری ہونے کی اطلاع فوری طور پر پولیس ایمرجنسی 15 پر دیں۔