2بھائی عامر اورعاصم بہن کنول سے38ایکڑزرعی اراضی ہتھیاناچاہتے تھے
پاکپتن(خصوصی رپورٹ )خاوند سے ملی 38 ایکڑ زرعی اراضی نام نہ کروانے پر دو بھائیوں نے فائرنگ کرکے بہن کو قتل کردیا۔ تھانہ سٹی پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔نجی سوسائٹی میں بھائیوں نے شوہر سے ملنے والی 38 ایکڑ زرعی اراضی نہ دینے پر اپنی بہن کنول بشیر کو فائرنگ کرکے قتل کرکے فرار ہو گئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جاوید چدھڑ نے ملزموں کی گرفتاری کے لیے فوری ٹیم تشکیل دے دی ،جس پر تھانہ سٹی پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم عامر بشیر اور عاصم بشیر دونوں بھائیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔وجہ عنادیہ کہ ملزمان اپنی ہمشیرہ کنول بشیر کو اپنے شوہر کی طرف سے ملنے والی 38 ایکڑ زمین اپنے نام منتقل کروانا چاہتے تھے،ڈی پی او جاوید چدھڑ کا کہنا تھا کہ مقدمہ کی تفشیش میرٹ پر کرکے ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دلوائی جائے گی۔