شادی میں فائرنگ ،4 بچوں سمیت 6 زخمی

کاہنہ کے علاقے میں واقعہ ،زخمی ہسپتال منتقل ،پولیس نے ملزم حمزہ کو گرفتار کر کے اسلحہ بر آمد کر لیا
لاہور( کرائم رپورٹر)کاہنہ کے علاقے میں شادی کی تقریب میں فائرنگ کی زد میں آکر 4 بچوں سمیت6افراد زخمی ہو گئے۔ بتایاگیا ہے کہ زخمیوں میں مقصود ، ریان اور شہریار اور دیگر شامل ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔فائرنگ دلہے کے د وست حمزہ فاروق نے کی جو بعد ازاں فرار ہوگیا۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے رائفل بر آمد کر لی۔پولیس کے مطابق ملزم کو ہیومن انٹیلی جنس سے ٹریس کرکے جھلکے گا ئوں سے حراست میں لیا۔پولیس کے مطابق جھلکے گا ئوں میں شادی کی تقریب میں دلہے کے دوست نے رائفل سے فائرنگ کی ۔ایس پی ماڈل ٹا ئون اخلاق اللہ تارڑ نے جنرل ہسپتال میں زیر علاج زخمیوں کی عیادت کی۔