تل ابیب(آئی این پی )اسرائیل کی ایئرپورٹس اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ بن گوریون انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ اور ٹیک آف پر پابندی تیسرے دن بھی برقرار رہے گی۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق اسرائیلی حکام کے مطابق ملک کی ایئر لائنز کے ساتھ مل کر بیرون ملک پھنسے اسرائیلی شہریوں کو واپس لانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔اتھارٹی نے کہا ہے فی الحال یہ واضح نہیں کہ فلائٹس کی بحالی کب ہوگی۔اسرائیلی حکام نے بتایا ہے کہ اردن اور مصر سے ملنے والی زمینی سرحدیں کھلی ہوئی ہیں۔ادھر ایران نے بھی اپنی فضائی حدود کی بندش کو توسیع دے دی ہے۔