سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر پاکستانی شہری محتاط رہیں: سفارتخانہ پاکستان بغداد

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک)عراق میں مقیم پاکستانی شہریوں کے لیے پاکستان سفارتخانے کی ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔ ایڈوائزری کے مطابق موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر پاکستانی شہری محتاط رہیں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور اپنی نقل وحرکت کو محدود رکھیں۔ پاکستانی سفارتخانہ برائے عراق واقع بغداد کی ایڈوائزری کے مطابق کسی بھی ہنگامی صورتِ حال میں مدد کے لیے واٹس ایپ نمبرز پر رابطہ کریں۔ ایڈوائزری کے مطابق عراق میں پاکستانی سفارت خانے سے +9657839800899 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔