کسی ملک کے ذریعے اسرائیل کو کوئی پیغام نہیں بھیجا:ایران

 وزارت خارجہ کی قبرص کے صدر کے ایران کے کہنے پرنیتن یاہوسے بات کرنے کے دعوے کی تردید
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران نے قبرص کے صدر کے دعوے کی تردید کر دی اور کہا ہے کہ ہم نے کسی ملک کے ذریعے اسرائیل کو کوئی پیغام نہیں بھیجا۔ایرانی وزارتِ خارجہ نے ردعمل دیا ہے کہ ہم نے کسی تیسرے ملک کے ذریعے اسرائیل کو کوئی پیغام نہیں بھیجا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اتوارکو قبرص کے صدر نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران نے قبرص سے پیغام اسرائیل کو پہنچانے کا کہا ہے۔خبر ایجنسی نے مزید کہا کہ قبرص کے صدر نے اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو، مصر، امارات اور یونان کے رہنمائوں سے بھی بات کی۔خبر ایجنسی کے مطابق قبرص حکام نے ایران کے پیغام کی نوعیت سے متعلق کچھ نہیں بتایا تھا، قبرص اور ایران کے وزرائے خارجہ نے جمعہ کی شب فون پر بات کی تھی۔