دی ہیگ (آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو سیکرٹری جنرل مائیک رٹے کی جانب سے انہیں بھیجا گیا ایک نجی پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک رٹے کا پیغام شیئر کیا، بظاہر سگنل نامی ایپلیکیشن پر موصول ہونے والے اس پیغام میں مارک رٹے نے ایران پر ٹرمپ کے جوہری حملوں کی تعریف کی۔انہوں نے ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں آپ کی فیصلہ کن کارروائی پر مبارکباد اور شکریہ، یہ واقعی غیر معمولی کام تھا جس کی کسی اور میں ہمت نہیں تھی۔امریکی اخبار کے مطابق نیٹو نے تصدیق کی ہے کہ یہ پیغام اصلی ہے اور مارک رٹے کی جانب سے ہی ٹرمپ کو بھیجا گیا تھا۔