لاہور(نیٹ نیوز)کرکٹ میں جس طرح پاکستان اور بھارت کے درمیان شدید رقابت پائی جاتی ہے اور ان کے مقابلوں کو جوش اور اسی رقابت کے باعث پاک بھارت جنگ یا پاک بھارت ٹاکرا کہا جاتا ہے۔ اسی طرح فٹبال کے میدان میں ارجنٹینا اور انگلینڈ بھی صرف مخالف ٹیمیں نہیں بلکہ ایک دوسرے کی سخت رقیب ہیں۔ارجنٹینا اور انگلینڈ دونوں ٹیمیں فٹبال کی دنیا کی دو بڑی طاقتوں میں شمار ہوتی ہیں۔ ارجنٹینا جو دفاعی چیمپئن ہونے کے ساتھ تین بار کی عالمی چیمپئن ہے جب کہ انگلینڈ نے پہلی اور آخری بار ٹرافی 1962 میں اٹھائی تھی۔دونوں ٹیموں کے درمیان رقابت نصف صدی سے بھی زائد پرانی ہے۔ تاہم اس دشمنی کا سب سے مشہور ہونے والا واقعہ 40 سال قبل ہونے والے فیفا ورلڈ کپ میں میراڈونا کے مشہور زمانہ ہینڈ آف گاڈ والا گول ہے۔