اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)حالیہ مون سون کی بارش اوربالائی اضلاع سے آنے والے سیلابی ریلے کے باعث تربیلہ ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ڈیڈ لیول سے 101 فٹ بلند ہوگیا۔ڈیم انتظامیہ تربیلہ ڈیم میں پانی کی آمد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، تربیلہ ڈیم میں پانی ڈیڈ لیول سے101فٹ بلند ہوگیا، تربیلہ ڈیم میں پانی کی سطح1503.19 فٹ جبکہ ڈیم کا ڈیڈ لیول1402فٹ،فل لیول1550فٹ ہے۔تربیلہ ڈیم میں پانی کی آمد 199000کیوسک جبکہ اخراج 158100 کیوسک ہے، تربیلہ ڈیم میں بجلی کے 16 پیدواری یونٹ کام کررہے ہیں جبکہ ایک یونٹ بند ہے۔تربیلہ ڈیم میں بجلی کی پیدوار 4579 میگا واٹ ہے، تربیلہ ڈیم میں بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت4980 میگاواٹ ہے۔