لاہور(کرائم رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں آتشزدگی کے چار الگ الگ واقعات پیش آئے جن پر ریسکیو 1122 نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیاریسکیو ترجمان کے مطابق رائیونڈ کے سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں ایک فیکٹری کے ویسٹ میٹریل اور بیٹریوں کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی، جس پر ریسکیو ٹیمیں فوری موقع پر پہنچیں اور فائر فائٹنگ کے بعد آگ پر قابو پا لیادوسرا واقعہ شاہ عالم مارکیٹ میں ایم سی بی بینک کے قریب پیش آیا، جہاں پلازہ کی پہلی منزل پر واقع بیلٹ بکل کے گودام میں آگ لگ گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ بجھا دی۔اسی روز سمن آباد میں برف خانہ اسٹاپ کے قریب ایک گھر کے کمرے میں رکھے سامان میں آگ لگ گئی، جسے ریسکیو فائر فائٹرز نے فوری طور پر قابو میں کر لیاچوتھا واقعہ اقبال ٹاؤن کے کریم بلاک مارکیٹ میں پیش آیا، جہاں گارمنٹس کی ایک دکان میں آگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے بروقت رسپانس دیتے ہوئے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا اور مکمل طور پر بجھا دیا۔ریسکیو حکام کے مطابق چاروں مقامات پر آگ پر مکمل قابو پا لیا گیا اور فائر کنٹرول ہونے کے بعد کولنگ کا عمل مکمل کیا گیا۔