750 روپے پرائز بانڈ کے نتائج سامنے آگئے

لاہور (آئی این پی) نیشنل سیونگز سینٹر نے 750 روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی 107 قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ نیشنل سیونگز سینٹر کی جانب سے لاہور میں 750 روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی 107 ویں کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کی گئی، جس کے نتائج کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔ 750 پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی نمبر 107 جولائی 2026   15 لاکھ روپے مالیت کا پہلا انعام پانے والا خوش نصیب وہ رہا، جس کے باعث 976106 نمبر والا پرائز بانڈ تھا۔ 5 لاکھ روپے مالیت کے تین انعامات جن بانڈ نمبرز کو دیے گئے۔ وہ 350211، 604285 اور 607262 ہیں۔ اس کے علاوہ 1696 خوش نصیب 9300 روپے مالیت کے انعام کے حقدار قرار پائے ہیں