لاہور/اسلام آباد (آئی این پی)محکمہ خوراک پنجاب نے گندم سپلائی کے اجازت نامے معطل کر دیئے ، جس سے اسلام آباد میں 45 فلار ملز بند ہونے اور آٹے کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ جبکہ کئی شہروں میں قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا۔فلارملز ایسوسی ایشن نے گندم سپلائی پرمٹس کی معطلی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے فوری بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ایسویسی ایشن کا کہنا ہے کہ اجازت نامے کی معطلی سے گندم کی بلیک مارکیٹنگ اور کرپشن کو فروغ ملے گا، اسلام آباد ملز کو سپلائی بحال نہ ہوئی تو راولپنڈی فلار ملز بھی کام بند کر دیں گی۔ا