ملک کا مجموعی قرضہ 74 ہزار ارب روپے سے زیادہ ہوگیا

دسمبر 2024ء￿  تک غیر ملکی قرضے 86 ارب 62 کروڑ ڈالرز سے تجاوز کر گئے :وزرات خزانہ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)رواں مالی سال کے 6 ماہ کے دوران ملک کا مجموعی قرضہ 74 ہزار ارب روپے سے بڑھ گیا‘وزارتِ خزانہ کے مطابق جولائی سے دسمبر 2024ء￿  تک مقامی قرضوں کا حجم 49 ہزار 883 ارب روپے جبکہ دسمبر سے جولائی تک بیرونی قرضوں کا حجم 24 ہزار 130 ارب روپے رہا۔وزارتِ خزانہ کے مطابق پہلی ششماہی میں حکومتی قرضوں کا حجم 67 ہزار ارب روپے زائد رہا، رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں مقامی قرضوں میں 5 فیصد اضافہ ہوا جبکہ دسمبر 2024ء￿  تک مقامی قرضوں کا حجم جی ڈی پی کے 67 فیصد پر پہنچ چکا ہیوزارتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کا بیرونی قرضہ جی ڈی پی کا 33 فیصد ہے، رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں پرائمری سرپلس 2.8 ٹریلین روپے جبکہ گزشتہ برس اسی عرصے میں پرائمری سرپلس 1.5 ٹریلین روپے تھا۔جولائی سے دسمبر تک سود کی ادائیگیوں میں 18 فیصد اضافہ ہوا، پہلی ششماہی میں سود کی ادائیگیوں پر 5.1 ٹریلین خرچ کیے گئے جبکہ گزشتہ برس اس عرصے میں سود کی ادائیگیوں پر 4.2 ٹریلین روپے خرچ کیے گئے تھے۔وزارتِ خزانہ کے مطابق دسمبر 2024ء￿  تک غیر ملکی قرضے 86 ارب 62 کروڑ ڈالرز سے تجاوز کر گئے ہیں، دسمبر 2024ء￿  تک حکومتی غیر ملکی قرضہ 78 ارب 12 کروڑ ڈالرز سے زائد رہا۔