ڈی آئی جی کی کھلی کچہری ،تفتیشی افسران کی سرزنش

 لاہور(کرائم رپورٹر)وزیر اعلٰی پنجاب ویڑن کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے تھانہ سبزہ زار کے علاقہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا کھلی کچہری میں ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن سدرہ خان ڈی ایس پی انویسٹی گیشنز انچارج انویسٹی گیشنز، تفتیشی افسران اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ترجمان پولیس کے مطابق کھلی کچہری میں اورسیز پاکستانیوں کی بھی بڑی تعداد میں شرکت کی کھلی کچہری میں شہریوں نے اپنے مسائل سے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو آگاہ کیا،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کییڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے ناقص تفتیش پر متعدد انچارجز انویسٹی گیشنز اورتفتیشی افسران کی موقع پر ہی سرزنش اور شوکاز نوٹس جاری کیے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کے مطابق میرٹ پر سمجھوتہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گاڈی آئی جی سید ذیشان رضا کی تفتیشی افسران کو میرٹ پر مقدمات کی یکسوئی کے لئے سختی سے ہدایات دیں سائلین نے موقع پر شکایات کے شنوائی پر پولیس کے کام کو سراہا*مقدمات کی تفتیش کے حوالے سے عوام الناس کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائیگاشہریوں کے جان و مال کا تحفظ انویسٹی گیشن پولیس کی اولین ترجیح ہیکھلی کچہری کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان رابطے کی فضا کو برقرار رکھنا ہیشہریوں کو فوری اور بروقت انصاف کی فراہمی سے ہی امن وامان کا قیام ممکن ہیافسران آنے والے شہریوں کیساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں، اپنی کارکردگی مزید بہتر بنائیں،عوام الناس کے مسائل کے حل کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں