پٹرول کی قیمت 272.15 روپے اور ڈیزل کی 284.35روپے لٹر ہوگئی
ڈی ریگولیٹڈ مارکیٹ میں مٹی کا تیل 3.10،لائٹ ڈیزل 1.85روپے لٹر سستا
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)مہنگائی کا نیاوار، وفاقی حکومت نے پٹرول 5.36 اور ڈیزل کی قیمت میں 11.37 روپے لٹر کا بڑا اضافہ کردیا، وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے اوگرا اور متعلقہ وزارتوں کی تجویز پر اگلے 15 روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے، پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 36 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے جس سے پٹرول کی قیمت 266 روپے 79 پیسے سے بڑھ کر 272 روپے 15 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 37 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 284 روپے 35 پیسے فی لٹر ہوگئی، جبکہ اس سے قبل 272روپے 98پیسے فی لٹر تھی۔پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا ہے۔اسی طرح ڈی ریگولیٹڈ مارکیٹ میں مٹی کا تیل 3 روپے 10 پیسے سستا ہوا ہے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت ایک روپے 85 پیسے کم ہوئی ہے۔