پنجاب میں 32 ہزار سے زائد منشیات فروش گرفتار

57 ہزار سے زائد چھاپے، بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئیں
لاہور (کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر صوبہ بھر میں ’’ڈرگ فری پنجاب‘‘ ویڑن کے تحت انسداد منشیات آپریشنز میں نمایاں پیشرفت جاری ہے۔ رواں سال کے دوران پنجاب پولیس نے 57,974 چھاپے مار کر 32,275 ملزمان کو گرفتار کیا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گرفتار افراد کے قبضے سے 18,898 کلوگرام چرس، 1,638 کلوگرام ہیروئن، 981 کلوگرام آئس، 2,296 کلوگرام افیون اور 4 لاکھ 64 ہزار لیٹر شراب برآمد کی گئی۔لاہور میں 6,596 ملزمان گرفتار ہوئے، جن سے 3,393 کلوگرام چرس، 298 کلوگرام ہیروئن، 528 کلوگرام آئس، 253  کلوگرام افیون اور 40,556 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔آئی جی پنجاب نے تمام ضلعی افسران کو سپیشل آپریشنز تیز کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔ انہوں نے تعلیمی اداروں، ہاسٹلز اور رہائشی علاقوں میں منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا مزید سخت کرنے کی تاکید بھی کی ہے۔