پینٹاگون کے ایکس اور میٹا سمیت دیگر اے پلیٹ فارمز کے ساتھ اہم معاہدے

واشنگٹن (آئی این پی)امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے کچھ بڑے ناموں، گوگل، اوپن اے آئی اور ایلون مسک کے ایکس اے آئی کے ساتھ اہم معاہدے کیے ہیں۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق پینٹاگون کے ان معاہدوں کا مقصد اپنے دفاعی آپریشنز میں جدید ترین اے آئی ٹولز سے استفادہ کرنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہر کمپنی نے 200 ملین ڈالرز تک کے معاہدے حاصل کیے ہیں تاکہ پینٹاگون کو جدید ترین اے آئی سسٹمز کا استعمال کرتے ہوئے قومی سلامتی کے بڑھتے ہوئے چیلنجوں سے نمٹنے میں مدد ملے۔