امریکی ریاست ایریزونا میں طاعون کی بیماری سے ایک شخص ہلاک

 واشنگٹن (آئی این پی )امریکی ریاست ایریزونا کے شمالی علاقے کوکونینو کانٹی میں ایک شہری طاعون کی بیماری کے باعث ہلاک ہو گیا۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق حکام نے تصدیق کی کہ متاثرہ شخص نیو مونک پلیگ کا شکار ہوا تھا جو اس بیماری کی مہلک ترین اور آسانی سے پھیلنے والی قسم سمجھی جاتی ہے۔یہ 2007کے بعد امریکا میں نیو مونک پلیگ سے ہونے والی پہلی ہلاکت ہے۔