ماہِ شعبان کا چاند کب نظر آئے گا؟ اسپارکو نے بتادیا

ماہِ شعبان کا چاند کب نظر آئے گا؟ اسپارکو نے بتادیا

پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (اسپارکو) نے اعلان کیا ہے کہ شعبان 1447 ہجری کا چاند 19 جنوری 2026 کی رات 12 بج کر 52 منٹ پر پیدا ہوگا، تاہم رویت کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

 اسی وجہ سے یکم شعبان 1447 ہجری متوقع طور پر 21 جنوری 2026 کو ہوگی۔اسپارکو کے ترجمان نے بتایا کہ یکم شعبان کا حتمی اعلان مذہبی امور کی رویت ہلال کمیٹی کرے گی، جو چاند دیکھنے کے بعد اسلامی تقویم کے مطابق تاریخ کی تصدیق کرے گی۔یاد رہے کہ رویت ہلال کے مطابق اسلامی مہینے کی شروعات کا فیصلہ چاند کی نظر آنے یا نہ آنے پر کیا جاتا ہے، اور اس طرح یکم شعبان کی ممکنہ تاریخ 21 جنوری رکھی گئی ہے تاکہ عوام کو عبادات اور رمضان کی تیاری کے حوالے سے بروقت معلومات فراہم کی جا سکیں۔