پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے 9 مئی سے متعلق پنجاب فارنزک لیب کی رپورٹ کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تفتیش کا عمل پہلے ہی مکمل ہو چکا تھا، پھر کیسے عدالت نے فارنزک لیب تک بات پہنچائی۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب فارنزک لیب اور تفتیش کے عمل کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔سلمان اکرم راجہ نے سہیل آفریدی کے بارے میں کہا کہ وہ پی ٹی آئی کا اثاثہ ہیں اور انہیں کسی بھی طرح ہٹایا نہیں جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات کا ماحول موجود نہیں اور اگر بات کرنی ہے تو اصولوں کے تحت کی جائے، جس میں انتخابات کی شفافیت، عوامی مینڈیٹ کی واپسی اور آزاد عدلیہ شامل ہیں۔ مذاکرات کے لیے علامہ ناصر عباس اور محمود اچکزئی کو اختیار دیا گیا ہے، لیکن وہ چور دروازے یا آسائش کے لیے مذاکرات نہیں کریں گے۔واضح رہے کہ پنجاب فارنزک سائنس لیبارٹری نے 9 مئی کے واقعات میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، کامران بنگش، تیمور جھگڑا اور عرفان سلیم کی موجودگی کی تصدیق کی تھی۔