پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج زبردست تیزی دیکھی گئی اور ہنڈرڈ انڈیکس میں 3,219 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس 184,675 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ہنڈرڈ انڈیکس 181,456 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔سرمایہ کاروں نے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد ظاہر کیا، جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں نمایاں اضافہ ہوا۔
دوسری طرف، انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ہوئی ہے، جو 279.96 روپے سے کم ہو کر 279.95 روپے ہو گئی ہے۔