لاہور(شوبز ڈیسک )مراکشی نژاد بالی ووڈ ڈانسر و اداکارہ نورا فتحی ان دنوں اپنی عالمی مصروفیات اور سفر کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔حال ہی میں انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک فٹبال میچ سے چند لمحات شیئر کییجو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئے۔گزشتہ ویک اینڈ پر نورا فتحی نے ایفکون ٹورنامنٹ کے دوران مراکش کے ایک میچ میں شرکت کی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔مداحوں نے جہاں ان کی تصاویر اور ویڈیوز کو خوب سراہا، وہیں کئی صارفین نے ان پوسٹس کو ممکنہ رومانوی اشارہ بھی قرار دینا شروع کردیا اور چہ مگوئیاں تیز ہو گئیں۔