ساہیوا ل:مبینہ پولیس مقابلہ آزخمی ڈاکو گرفتار آ2 فرار

ساہیوا ل (خصوصی رپورٹ)تھانہ غلہ منڈی کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ آزخمی ڈاکو گرفتار آ2 فرار ہوگئے۔تھانہ غلہ منڈی پولیس کی حدود میں 90/9-Lکے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتارہوا ہے جبکہ2ڈاکو فرارہونے کی اطلاع ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ3نامعلوم ڈاکو ایک شہری سے موٹرسائیکل چھین کرفرار ہوئے اطلاع ملنے پرپولیس نے تعاقب کیا تو ملزموں نے پولیس پرفائرنگ کری۔ فائرنگ رکنے پر ایک ڈاکو زخمی حالت میں ملا جس کے قبضہ سے چھینی گئی موٹرسائیکل اور ناجائز اسلحہ براآمد ہوا،پولیس کے مطابق گرفتار زخمی ڈاکو کی شناخت علی شان کے نام سے ہوئی ہے جو درجنوں وارداتوں میں ملوث ہے۔