عدم اعتماد کی تحریک کی منظوری کیلئے 288 ووٹ نہ مل سکے، جس کے باعث حکومت برقرار رہی
پیرس(آئی این پی )فرانس کے وزیرِاعظم سیبسٹین لیکورنو کی حکومت پارلیمان میں پیش کی گئی عدم اعتماد کی پہلی تحریک سے بال بال بچ گئی۔ یہ تحریک یورپی یونین اور جنوبی امریکا کے مرکوسور بلاک کے درمیان طے پانے والے وسیع تجارتی معاہدے کے خلاف بطور احتجاج پیش کی گئی تھی۔برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق عدم اعتماد کی یہ تحریک سخت بائیں بازو کی جماعت فرانس ان بوڈ کی جانب سے پیش کی گئی، جس کے حق میں پارلیمان کے 256 ارکان نے ووٹ دیا۔تاہم تحریک کی منظوری کے لیے درکار 288 ووٹ حاصل نہ ہو سکے، جس کے باعث حکومت برقرار رہی