پیرس (آئی این پی) فرانس میں بیوروکریسی اور سیاسی نظام پر عوامی عدم اعتماد اور معاشی ناانصافی کے علاوہ بجٹ کٹوتیوں کے خلاف عوامی ردِعمل کے حوالے سے 10 ستمبر 2025 کو ملک گیر ہڑتال کی کال دے دی گئی۔اس حوالے سے سب کچھ روک تحریک کے سپورٹرز اس ہڑتال کی بھرپور تیاری کر رہے ہیں، جن کا کہنا ہے کہ اس دن ملک کو بند رکھا جائیگا۔ایک حالیہ اسٹڈی کے مطابق ان کی آن لائن احتجاج کی کال یلو ویسٹ اپرائزنگ 2018 کی گونج محسوس ہوتی ہے۔سب کچھ روک دو تحریک کے پسِ منظر اور اس کے محرکات میں بجٹ کٹوتیوں کے خلاف عوامی غم و غصہ شامل ہے۔وزیراعظم فرانسوا بایرو نے جولائی 2025 میں 2026 کے لیے بجٹ پیش کیا، جس میں خاص طور پر دو عوامی تعطیلات کے خاتمے، سوشل بینیفٹس اور پنشنز کے منجمد ہونے جیسی سخت کٹوتیاں شامل تھیں، اس بجٹ کو یونینز نے ڈراونا شو قرار دیا