نیویارک(آئی این پی )اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے یو این آر ڈبلیو او سے متعلق قوانین منسوخ نہ کرنے پر عالمی عدالت جانے کا اعلان کر دیا۔اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی (یو این آر ڈبلیو او) کو نشانہ بنانے والے قوانین کو منسوخ نہ کیا اور قبضے میں لئے گئے اثاثے اور جائیدادیں واپس نہ کیں تو اسے عالمی عدالت انصاف میں لے جایا جائے گا۔