جنگ مسلط کر دی جائے تو سیرت نبوی ہمیں پیچھے ہٹنے کے بجائے ثابت قدم رہنے کا درس دیتی ہے،
اسلام آباد (آن لائن) ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ ایران کا اصولی مؤقف ہر حال میں امن کی حمایت ہے، تاہم اگر جنگ مسلط کر دی جائے تو سیرت نبوی ہمیں پیچھے ہٹنے کے بجائے ثابت قدم رہنے کا درس دیتی ہے۔پاکستان میں متعین ایرانی سفیرنے رحمت للعالمین اتھارٹی کا دورہ کیا جہاں چیئرمین رحمت للعالمینؐ اتھارٹی خورشید احمد ندیم نے ان کا خیرمقدم کیا۔ ملاقات میں خطے کی موجودہ صورتحال، مسلم ممالک کے باہمی تعلقات، امن کے فروغ اور پاک ایران ثقافتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا اگرچہ اس وقت ایران کے مغربی ممالک اور امریکہ کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہیں، تاہم مسلم دنیا کے ساتھ تعلقات ایک مثبت اور مضبوط مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔ایرانی سفیر نے کہا کہ مسلم ممالک کی عوام اور حکومتیں ایران کے ساتھ تعاون کر رہی ہیں اور حالیہ حالات میں ایران کو مادی کے بجائے سیاسی اور اخلاقی حمایت کی زیادہ ضرورت تھی، جو پاکستان کی جانب سے بھرپور انداز میں فراہم کی گئی